ملتان: عیدالفطرمذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی، تیاریاں عروج پر

منگل 9 اپریل 2024 16:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں عیدالفطرمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی، عید کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ضلع ملتان میں 900سے زیادہ مقامات پر عیدالفطر کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملتان میں عید کاسب سے بڑا اجتماع خانیوال روڈ پر شاہی عیدگاہ میں منعقد ہوگا ۔اس کے علاوہ دربار حضرت بہائوالدین زکریا، دربار حضرت موسی پاک شہید، عید گاہ ملتان کینٹ، جامع خیرالمدارس، ابدالی مسجد، جامع خیرالعلوم، دارالحدیث محمدیہ،امام بارگاہ حیدریہ سمیت مختلف مقامات پر چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔