باردانہ کے حصول کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد

منگل 9 اپریل 2024 17:25

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد سلیم آسی نے کہا ہے کہ باردانہ کے لئے درخواستیں موبائل اپلیکیشن باردانہ کے ذریعے مورخہ 13اپریل سے17اپریل 2024تک طلب کی جائینگی ۔ باردانہ اینڈرائیڈ اپلیکیشن 13اپریل 2024کو صبح8:55بجے پلے سٹور پر عوامی ڈاؤن لوڈ کے لئے تیار اور دستیاب ہوگی۔ باردانہ کا اجراء19اپریل 2024سے شروع ہوگا ۔

گندم کی خریداری،آمد22اپریل سے شروع ہوگی ۔ PLRA PITBپورٹلزپرموصول ہونیوالی درخواستوں کی گرداوری کی تصدیق کرے گا ۔ درخواست دہندگان کو درج ذیل مواقع پر تین ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے ، درخواست کی وصولی کے وقت درخواست گزار کو پہلا ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جس میں رسید کی تصدیق ہوگی ، دوسرا ایس ایم ایس تمام درخواست دہندگان کو بھیجا جائے گا جس میں انہیں انکی درخواست کے نتائج اور اس تاریخ شیڈول کے بارے مطلع کیا جائے گا جس پر حقدار درخواست گزاروں کو باردانہ جاری کیا جائے گا ، تیسرا ایس ایم ایس حقدار درخواست دہندگان کو بھیجا جائے گا جنہوں نے خریداری مرکز پر گندم پہنچادی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ایس ایم ایس میں گندم کی ترسیل اور حقدار کی ادائیگی کی تفصیلات ہوں گی ۔ 100کلو گرام کی 6جیوٹ بوری یا 50کلو پی پی فی ایکڑ جاری کئے جائینگے اور صرف 06ایکڑ تک کے کاشتکار اس پروکیور منٹ سکیم کے اہل ہونگے ۔ سکیورٹی،کال ڈپازٹ کے بغیر باردانہ نہیں دیا جائے گا ، کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کی ادائیگی منسلک بینکوں کی شاخوں کے ذریعے کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :