منتخب اراکین کے حلف اٹھائے بغیر ایوان کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا جا سکتا ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار

منگل 9 اپریل 2024 19:55

منتخب اراکین کے حلف اٹھائے بغیر ایوان کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) سینیٹ میں پریذائیڈنگ افسر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ منتخب اراکین کے حلف اٹھائے بغیر ووٹنگ سمیت ایوان کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا جا سکتا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایوان میں اچھی روایات کو فروغ دیناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ منتخب اراکین کے حلف اٹھائے بغیر ووٹنگ سمیت ایوان کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا جا سکتا۔

قبل ازیں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب ہو رہا ہے۔ ایوان میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے۔ سینیٹ وفاق کی علامت ہوتا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ اراکین کے انتخاب تک اجلاس ملتوی کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :