فیصل آباد، عیدپر برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

منگل 9 اپریل 2024 21:49

فیصل آباد، عیدپر برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) عیدپر برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،برائلر مرغی کا گوشت 725سے فی کلو ہوگیا،گا ئے اور بکرے کے بعد برائلر مرغی کا گو شت غریب آدمی کی پہنچ سے دور، قصاب برا ئلر مر غی ،بکرے اور گا ئے کا گو شت من مر ضی کی قیمتو ں میں فر وخت کرنے لگے ،پرائز کنٹرول کمیٹی کے ریٹ لسٹ ردی کی ٹو کر ی میں ، انتظامیہ اپنے ہی جاری کردہ نرخ نامے پر علمدارآمد کرانے میں ناکام ،قصا ئی گا ئے کے گو شت میں 300،بکرے کے گو شت میں 500روپے اضا فے سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ پو لٹری فا رم بھی اپنی من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ، آن لا ئن کے مطا بق عید قریب آتے ہی قصا ئیوں نے برا ئلر مر غی ،بکرے اور گا ئے کا گو شت من مر ضی کی قیمتو ں میں فروخت کر نے لگے ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ چھوٹے گوشت کی قیمت 1400سی1300روپے کلو، بڑا گوشت ھڈی سمیت 700سے 650روپے کلو مقرر کی گئی ہے با زار میں قصاب چھوٹے گوشت کی قیمت1700 سے 2000رو پے اور بڑا گوشت ھڈی سمیت 950سے 1000روپے میں فروخت کر رہے ہیں ، جبکہ پو لٹری ایسو سی ایشن بھی ما فیا بن چکا ہے برا ئلر مر غی کا گو شت 250 سے 300رو پے میں فروخت ہو نے کی بجا ئے 725رو پے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے ، ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے ،علا وہ ازیں پیا ز، ٹما ٹر ،ادرک ،لہسن سمیت دیگر سبزیو ں اور پھلو ں کی قیمتو ں میں اضافہ ہو گیا ہے ، وزیرا علیٰ مر یم نوا زشریف سے شہر یو ں نے مطا لبہ کیا کہ مصنو عی مہنگا ئی کو کنٹرو ل کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :