بہاولنگر ،منچن آباد پرانی سبزی منڈی روڈ پر شوز سٹور آتشزدگی،سامان خاکستر

بدھ 10 اپریل 2024 11:10

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں پرانی سبزی منڈی روڈ پر شوز کی دکان میں چاند رات پرآتشزدگی سے آگ سے لاکھوں روپے کے جوتے جل کر خاکستر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شو سٹور میں جس وقت آگ لگی اس وقت وہاں خریداروں کا رش لگا ہوا تھاجس کے باعث بھگدڑ مچ گئی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ریسکیو ٹیموں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔بتایا گیا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو تیزی سے پھیل گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :