محکمہ زراعت کی آم کے باغات کی حفاظت کے لئے ہدایات

بدھ 10 اپریل 2024 15:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) محکمہ زراعت نے کہاہے کہ اپریل کے آخر تک آم کے باغات میں زیادہ تر کیڑے و بیماریاں نقصان دہ حد سے نیچے آجاتی ہیں مگر باغبان ضرورت پڑنے پر جائزہ اور سپرے جاری رکھیں اور جڑی بوٹی مار زہروں سے جڑی بوٹیوں کا تدارک بھی کیاجائے تاکہ آم کے پھل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ باغبان بٹور کی کٹائی جاری رکھیں اور نائٹروجنی کھاد یوریا کی دوسری خوراک کے طور پر ایک کلو گرام فی پودا کھاد ڈالنے کے علاوہ پتوں پر چھوٹے غذائی اجزاء کا سپرے بھی کریں۔

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ آم کے باغات میں وسط اپریل کے بعد آبپاشی کا وقفہ 20دن رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ منہ سڑی کے خلاف ضرورت کے مطابق سپرے کرنے، تنوں پر بورڈ و پیسٹ لگانے سے بھی اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ پھل کی مکھی آم کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہے اس لئے اس کے خلاف پھندوں کا بھی مناسب انتظام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :