پاپ سپر اسٹار ریحانہ کی حرکت نے مسلمان اور عیسائی دونوں کو غصہ دلا دیا

سوشل میڈیا پر لوگ تبصروں میں لکھ رہے ہیں اور جو چاہو کرو مگر مذہب سے کِھلواڑ مت کرو

جمعہ 12 اپریل 2024 10:05

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) ہالی وڈ کی پاپ سپر اسٹار ریحانہ کو آج کل اپنی ایک بے باک حرکت پر شدید مذمت کا سامنا ہے۔ ریحانہ کو اٴْس کے ایک حالیہ فوٹو شٴْوٹ نے شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔انٹرویو میگرین کے لیے ریحانہ نے ایک ’بولڈ‘ فوٹو سیشن کروایا ہے۔ یہ بات زیادہ حیرت انگیز ہے نہ قابلِ مذمت۔ لوگوں کے جذبات اِس بات پر بھڑکے ہیں یہ فوٹو شٴْوٹ عیسائی راہبہ کے لباس میں کروایا گیا ہے۔

ریحانہ نے راہبہ (nun) کے لباس میں انتہائی قابلِ اعتراض پوز دیے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ریحانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میں اگرچہ مسلم ہوں مگر یہ بات برداشت نہیں کی جاسکتی کہ کسی مذہب کے مخصوص لباس کی یوں تذلیل کی جائے۔ بیشتر تبصروں میں کہا گیا ہے کہ جسے جو کرنا ہے کرے مگر مذہب سے کِھلواڑ نہ کرے۔ریحانہ کا اپنے فوٹو شٴْوٹس کے ذریعے مذہبی جذبات بھڑکانے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ 2021 میں اٴْس نے ایک فوٹو شٴْوٹ میں ہندوؤں کے ایک مرکزی دیوتا گنیش کی شباہت اختیار کی تھی جبکہ اٴْس سے ایک سال قبل اٴْس نے اسلامی متن والا لباس پہنا تھا جس پر دنیا بھر میں شدید ردِعمل ظاہر کیا گیا تھا۔