نیوزی لینڈ سیریز: قومی ٹیم کی وائٹ بال کی نائب کپتانی کے دعویدار سامنے آگئے

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل راؤنڈر شاداب خان پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان بننے کی دوڑ میں ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 اپریل 2024 10:48

نیوزی لینڈ سیریز: قومی ٹیم کی وائٹ بال کی نائب کپتانی کے دعویدار سامنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اپریل 2024ء ) پاکستان رواں ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل راؤنڈر شاداب خان پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان بننے کی دوڑ میں ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کس کو ذمہ داری دی جائے گی، اس کا فیصلہ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل 14 اپریل کو اسلام آباد میں جمع ہوگا۔ دوسری جانب مائیکل بریسویل کی قیادت میں نیوزی لینڈ کا سکواڈ 12 اپریل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر شامل ہیں جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، ایڈم ملنے، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر) ایش سودھی پر مشتمل ہوگا۔