وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی کا حب شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 12 اپریل 2024 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے حب شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔رانا تنویرحسین نے حادثے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔