آسٹریلیا جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوںکا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، طلائی اور کانسی کے تمغے جیت لئے

جمعہ 12 اپریل 2024 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) آسٹریلیا جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی اور کانسی کے تمغے جیت لئے ۔جمعرات کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق البرٹ پارک وکٹوریہ کے آسٹریلیا میلبورن سپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں کھیلے گئے ایونٹ میں پاکستان اسکواش ٹیم نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2024 میں طلائی اور کانسی کے تمغے جیت کر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

پاکستانی بوائز اور گرلز دونوں کھلاڑیوں نیپ ورے ٹورنامنٹ میں بھرپور صلاحیت کے ساتھکارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں متاثر کن فتوحات حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر13 کے میچ میں پاکستان کے حذیفہ شاہد نے آسٹریلیا کے سیکنڈ سیڈ گنگ ہونگ یوکو( 0-3، 11-6، 11-3، 11-2)سے شکست دی۔بوائز انڈر 15کے میچ میں پاکستان کے یحیی خان نے آسٹریلیا کے ہنری کراس کو 3-0 سے مات دی ان کی جیت کا سکور( 12-10، 11-7، 11-3 ) رہا۔

بوائز انڈر 17کے میچ میں پاکستان کے ابراہیم زیب نے نیوزی لینڈ کے بروڈی بینیٹ کے خلاف 0_3سے کامیابی حاصل کی ۔ان کی جیت کا سکور( 11-3، 11-7، 11-6 ) رہا۔گرلز انڈر 13کے میچ میں پاکستان کی ماہنور علی نے ملائیشین کھلاڑی ایملی سینئر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3سے مات دی ان کے جیت کا سکور ( 11-5، 11-4، 11-4 ) رہا۔گرلز انڈر 17 کے میچ میں پاکستان کی مہوش نے ملائیشین کھلاڑی ایرن وائلی کو 3-2 سے مات دی ان کی جیت کا سکور ( 10-12، 11-6، 11-9، 9-11، 11-6 ) رہا۔

مزید برآں انڈر11 میں محمد ہرمس علی راجہ، انڈر 13 میں فواد خان اور انڈر 15 کیٹیگریز میں اذان علی خان نے کانسی کے تمغے حاصل کرکے چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابی کو مزید اجاگر کیا۔ فیڈریشن کے حکام نے کہا کہ ہم تمام نوجوان چیمپئنز کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور سپورٹس مین شپ نے نہ صرف قوم کو عزت بخشی ہے بلکہ اس کھیل کے لیے اپنے جذبے سے بے دوسروں کو بھی متاثر کیا ہے۔