اپنا پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کی شاندار افتتاحی تقریب

khalid rehman bhatti خالدالرحمن بھٹی جمعہ 12 اپریل 2024 16:01

اپنا پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کی شاندار افتتاحی تقریب
برسبین (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2024ء) آسٹریلین پاکستانی نیشنل ایسوایشن اپنا نے فروری میں جب اپنا پی ایس ایل 2024 کا اعلان کیا تو پاکستان سے تعلق رکھنے والے پلیئر نے رجسٹر یشن شروع کرا دی .270 کھلاڑیوں نے رجسٹر کرواکر منتظمین کے لئیے کافی مشکل کھڑی کردی, جس کے سبب اپنا نے پاکستان سے مشہور بزنسں مین اور کرکٹ کے مقابلے کے تجربہ کا ر جناب عبدالرشید کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا, جس کو ایک تحریرایگریمنٹ کے ذریعے کیا گیا اور اپنا کے چیرمین سید شعیب زیدی نے جناب عبدالرشید کو اپنا پی ایس ایل 2024 کے چیف آپبریٹگ آفیسر کی ذمہ داری قبول کرنے پر شکر یہ ادا کیا, 27 ٹیموں کی رجسٹریشن کے بعد صرف 20 ٹیمیوں کو ہی اس سا ل کھیلنے کا موقع مل سکے گی۔

افتتا حی تقریب کا اہتمام ایف ٹی ایف سیلز کی جانب سے مائیکل اورینٹل میں رکھا گیا تھا, اس پروقا ر تقریب میں افطار اور پر تعیش کھانے کا اہتمام ایف ٹی ایف کی محترمہ انعم مشتاق خان صاحبہ اور انکے شوہر جنا ب بلال ندال نے کیا تھا تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ برسبین کے مشہور بزنیس مین, سماجی رہنما, اور مئیر اور سینیٹر نے تقریب میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اپنا پی ایس ایل 2024 اس سال ۶ مئی کو کھیلا جائے گا اور اس سال اس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی, اس سال 53 میچ کھیلے جائیں گے افتتاحی تقریب کی ذمہ داری جناب سید بلال زیدی نے بخوبی نبھائی, مہمان حیران تھے کہ کیسے ایک سماجی ایسوایشن اپنا, ایک کارپوریٹ لیول کی خدما ت پیش کر رہی ہے میئر جان ریوین نے اپنا کی تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اپنا پی ایس ایل 2024 کے ساتھ موجود تمام بزنیسس کا شکریہ ادا کیا ان کی مدد سے 20 ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ایک بہترین مقابلہ کھیلنے کا موقع ملے گا, میئر جان ریون نے اپنی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اس سال اپنا پی ایس ایل 2024 میں تین ٹیمیں انٹر اسٹیٹ سے آرہی ہیں ۲ ٹیموں کا تعلق میلبر ن سے اور ایک سڈنی سے ہے, پچھلے سال کی چیمھئن اپنا سیالکوٹ کو اپنا میلبرن ٹیم کے نام سے شرکت کرے گی سارے میچ ایک دن میں کھیلے جائیں گے,اس سال ہر ٹیم کا اجازت ہے کہ وہ دو اورسیز پیلئر شامل کرسکتی ہے جس سے اپنا پی ایس ایل 2024 ایک بین القوامی کرکٹ لیگ بن گئی ہے, خصوصی طور پر انڈیا کے کھلاڑیوں کی شرکت اس کو چا ر چاند لگا دے گی اپنا پی ایس ایل 2024 کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی قراندازی, جس کو حسن شیر نے ذمہ داری سے نبھایا, تمام شامل ٹیموں کو ۴ گروپوں میں تقیسم کر دیا گیا ہے اس سال جیتنے اولی ٹیم کے لئیے ایک بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے برسبین شہر کا تقریبا ہر کھلاڑی یا تو اپنا پی ایس ایل 2024 کھیل رہاہے یا پھر اس کے ذکر سے اپنا آپ کو اس کا حصہ سمجھ رہا۔

اختتامی تقریب میں سید شعیب زیدی چیرمین اپنا پی ایس ایل نے تمام شرکاء, اور میڈیا کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراللہ تعالی سے دعا کی کہ اپنا پی ایس ایل 2024 ہم پاکستان کے شہروں کو آسڑیلیا میں یاد کروانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ ہم سب کی کامیبا بی ہے, یاد رہے کہ اپنا پی ایس ایل کی تقریبا تمام ٹیموں کا نام پاکستان کے مختلف شہروں کے نام پر ہے اور اس سال اپنا پی ایس ایل اپنے منفرد انداز سے دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔