بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق، ایک بچہ شدید زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 21:00

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق مندوکئی میں بچے والی بال کا ٹورنامنٹ دیکھنے جا رہے تھے کہ ایک بچے کا پاؤں لینڈ مائن سے ٹکرا گیا۔ڈی پی اوکے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ڈی پی او کے مطابق زخمی بچے کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا ہے۔