سرگودھا ،بریفک فیل ہوکر کاردرخت سے جا ٹکرائی ،پولیس ہیڈ کانسٹیبل اہلیہ اور بیٹے سمیت جاں بحق

ہفتہ 13 اپریل 2024 12:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) تیز رفتار کار کی بریک فیل ہونے اور ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی ان کا بیٹا،نوجوان دو خواتین جاںبحق ہوگئے۔جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔جن کے نماز جنازہ ادا کر کے انہیں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کندیاں چشمہ کے قریب تیز رفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے اس پرسوار نوجوان اور دو خواتین جاںبحق ہو گئیں جبکہ میانوالی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ضیاء الحق شاہ اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ کار پر جاتے ہوئے خواجہ آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس میں کار سوار میاں بیوی اور بیٹا جاںبحق ہوگئے۔

جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں جنہیں نماز جنازہ ادا کر کے سپردخاک کر دیا گیا۔