سعودی عرب،بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:00

سعودی عرب،بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سعودی عرب کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔قومی مرکز موسمیات کے مطابق مملکت میں اتوار تا بدھ چار ریجن بارش اور بدلتے موسم سے متاثر رہیں گے۔

(جاری ہے)

ریاض، حائل، القصیم اور الشرقیہ 4 ریجنز میں شامل ہیں، سب سے زیادہ بارش کا سلسلہ مشرقی ریجن میں رہنے کی توقعات ہیں۔مرکز موسمیات کے مطابق شہریوں کو وادیوں اور نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔