آسام میں بھارتی سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

ہفتہ 13 اپریل 2024 17:00

گواہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) بھارت کی ریاست آسام میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آرپی ایف اہلکارنے جس کی شناخت بدیشور رائے کے نام سے ہوئی ہے ، ضلع ہیلاکنڈی کے علاقے پنچگرام میں واقع یتیم خانے میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ خودکشی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :