نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اتوار کو اسلام آباد پہنچ جائے گی

ہفتہ 13 اپریل 2024 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مین شرکت کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم اتوار کو اسلام آباد پہنچے گی۔ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم پیر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی جبکہ نیوزی لینڈ نے اس دن آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ منگل اور بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل پری سیریز فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے جس کے بعد بدھ کو سیریز سے قبل پریس کانفرنس کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں19 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ دونوں ٹیمیں20 اور 21 اپریل کو بیک ٹو بیک میچز کھیلیں گی اور اس کے بعد 22 اپریل کو لاہور جائیں گی۔