جنوبی ایشیائی ممالک کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کیلئے خطے میں امن کا قیام ضروری ہے،افتخار علی ملک

اتوار 14 اپریل 2024 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کے لیے خطے میں پائیدار امن کا قیام لازمی شرط ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو مسلم خان بنوری کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا طویل عرصے سے عدم استحکام اور تنازعات سے دوچار اور یہ خطے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں اقتصادی انضمام کے لیے ہمیں اقدامات اٹھانے چاہیں، اقتصادی تعاون کا فروغ تمام مالک میں امن،خوشحالی اور ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کر سکتا ہے۔