آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی میگا ایونٹ کے پارٹی اسٹینڈ ٹکٹوں کی (آج) سے فروخت شروع ہونے کا اعلان

اتوار 14 اپریل 2024 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی میگا ایونٹ کے پارٹی اسٹینڈ ٹکٹوں کی(آج) پیر سے فروخت شروع ہونے کا اعلان کردیا ہے، ان میں کیریبیئن جزائر پر شیڈول تمام میچز شامل ہیں جبکہ نیویارک میں شیڈول میگا ایونٹ کے 8 میچز کے پیکجز بھی دستیاب ہیں، ان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو شیڈول میچ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ پیکجز آئی سی سی آفیشل ویب سائٹ سے خریدے جاسکتے ہیں۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ایک فراڈ سائبر اٹیک کا ٹکٹ فروخت کرنے والی سائٹ پر حملے کی کوشش بھی ہوئی جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :