سجن یونین کے مرکزی رہنما چیف ملیریا انسپکٹر محمد نذیر کے پوتے کی نماز جنازہ میں سید ذوالفقارشاہ،ملازمین اور افسران اور عزیز واقارب کی شرکت

اتوار 14 اپریل 2024 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) سجن یونین کے مرکزی رہنما و کے ایم سی کے چیف ملیریا انسپکٹر محمد نذیر کے پوتے کیف احمد بقضائے الہی سے انتقال کرگئے۔انکی نماز جنازہ کے ایم سی آفیسرز فلیٹس نظرت روڈ گرومندر کی مسجد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سجن یونین سی بی اے کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ،ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ کے ایم سی محمد اسماعیل ،ڈائریکٹر لاء ایچ آرایم عاصم رضا، ڈائریکٹر ایڈمن میئر سیکرٹریٹ محمد جمال ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم عامر رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل عامر اوصاف ،چیف سیکورٹی آفیسر کے ایم سی محمد اعظم،بزرگ مزدور رہنما میاں عبدالمتین، لالہ ایوب، دوست محمد کے علاوہ ملازمین،افسران،عزیز واقارب،دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کردی گئی۔سجن یونین کے ایم سی ،ٹاؤنزمیونسپل کارپوریشنز،سول سوسائٹی کے رہنماؤں سید ذوالفقارشاہ،راجہ عاصم شہزاد ،عمران علی،عباس احمد،غلام حسین شاہ،ریحان قاضی،ندیم شیخ ایڈوکیٹ،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،اعجاز ولی،نورحسین اعوان،ابراہیم یامین،محمد صفدر،سردار محمد یونس اوردیگر نے لالہ ایوب اور محمد نذیر سے انکے پوتے کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :