صدر متحدہ علما کونسل نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اتوار 14 اپریل 2024 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) متحدہ علما ء کونسل کے صدر مولانا زاہدالراشدی نے موجودہ قومی ودینی صورت حال کاجائزہ لینے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کا مشاورتی اجلاس18 اپریل بروز جمعرات دوپہردوبجے آسٹریلیا مسجد لاہور میں طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حافظ محمد سلیم کے مطابق اجلاس میں فلسطین کی صورت حال کے علاوہ قومی معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور قومی خودمختاری کودرپیش خطرات پرغور وخوض کے بعد دینی حلقوں کے مشترکہ موقف کااعلان کیا جائیگا ۔