فیصل آباد، عثمان ٹائون میں شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

اتوار 14 اپریل 2024 19:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) فیصل آباد کے علاقے عثمان ٹائون میں شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق شہری کھمبے پر مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کیلئے چڑھا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق کرین کی مدد سے شہری کو کھمبے سے اتارنے کیلئے آپریشن کیا گیا۔حکام کے مطابق شہری کو کرین کی مدد سے اتارنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، محمد افضل نامی شخص کے گلے پر تیز دھار آلے کے زخم بھی تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ لواحقین کے مطابق محمد افضل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ۔

متعلقہ عنوان :