علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے، ترجمان

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مختلف پروگراموں کے لیے داخلہ جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے- ترجمان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے بیان کے مطابق اوپن یونیورسٹی میں سمسٹربہار)2024 فیزII کے داخلے میں بی ایس (2سالہ، اڑھائی سالہ اور4سالہ)، ایسو سی ایٹ ڈگری(بی اے)، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (2سالہ، اڑھائی سالہ اور4سالہ)، بی بی اے پروگرامز، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ بشمول سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلہ جمع کروانے کی آج (پیر) 15اپریل آخری تاریخ ہے-۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جاری طلبہ اگلے سمسٹر کے لیے بذریعہ CMS انرولمنٹ 22اپریل تک کر وا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :