فیصل آباد،پھولوں کے دلکش رنگوں کے پودے تیار کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز

پیر 15 اپریل 2024 12:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے فلوریکلچراینڈ ہارٹیکلچر ریسرچ سے متعلق ماہرین گلبانی وچمن آرائی اور زرعی سائنسدانوں نے سدا بہار پھولوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر گل چین کے پودو ں میں مختلف رنگوں کے پھول تیارکرنے کے لئے ڈرافٹنگ کے کامیاب تجربات کرکے مذکورہ پودے کے سفید و پیلے پھولوں کے ساتھ ساتھ سرخ اور نیلے رنگ کے پھولوں کے حامل پودے بھی تیار کر لئے ہیں جو انتہائی دلکشی اور خوبصورتی کے حامل ہیں نیز گلاب کے مختلف رنگوں کے پھولوں کی طرح دیگر پھولوں کے اضافی رنگوں کے پودے تیار کرنے کے لئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے۔

فلوریکلچرماہرین نے بتایاکہ قبل ازیں تھائی لینڈ، ہا لینڈ، جرمنی اور دیگر ممالک میں اس قسم کے کامیاب تجربات کئے گئے جن سے استفادہ کرتے ہوئے ملک میں بھی ریسرچ کا آغاز کر دیا گیاہے جو کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ان خوبصورت اور رنگا رنگ پھولوں کے پودوں کی تیاری سے ہارٹیکلچروفلوریکلچر کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :