ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک رفیق اعوان کے گھر جاکر ان کی عیادت کی

پیر 15 اپریل 2024 13:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پاکستان مسلم لیگ ن کوئٹہ کے سینئر رہنماملک رفیق اعوان کے گھر جاکر ان کی عیادت و مزاج پرسی کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پارٹی کے لئے ملک رفیق اعوان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کوئٹہ کے فرید افغان ،گل رند، حاجی باقر ،شیخ شاکر حسین ،شادی خان جاوید احمد خان عامر بہرانی عدنان عرفان سمیت دیگر رہنما پارٹی بھی موجود تھے۔