سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے پر کشش منافع کما یا جا سکتا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد

پیر 15 اپریل 2024 13:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کہا ہے کہ جدید زرعی تحقیق سے استفادہ کر کے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایااور سبزیوں کے بیج تیار و فروخت کر کے پر کشش منافع کمایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی مختلف فصلوں میں مخلوط کاشت انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیقاتی ادارہ نے سبزیوں کی بعض ایسی اقسام بھی تیار کی ہیں جن سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سبزیوں کی پیداواری استعداد بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ، معیاری بیج، کھادوں کے بر وقت استعمال اور آب پاشی بارے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :