سابق کرکٹ کوچ عاشق حسین حملے میں بال بال بچ گئے

گھر کے باہرفائرنگ کرکے ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی، رپورٹ راولپنڈی پولیس کو درج کروا دی

پیر 15 اپریل 2024 13:43

سابق کرکٹ کوچ عاشق حسین حملے میں بال بال بچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق کوچ عاشق حسین حملے میں بال بال بچ گئے، واقعہ کی رپورٹ راولپنڈی پولیس کو درج کروا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ کی خدمات سر انجام دینے والے سابق کوچ عاشق حسین نے راولپنڈی پولیس کو واقعہ کی رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ گوہر نواز نے انکے گھر کے باہرفائرنگ کرکے ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جن میں بال بال بچ گئے اور اہل علاقہ کی جانب سے پستول چھینے پر وہ وقوعہ سے بھاگ گیا جس پر پستول اور گولیوں کے خول پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے عاشق حسین کی تحریری درخواست پر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔