ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس

پیر 15 اپریل 2024 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ بارشوں کے باعث تباہی کے مناظر دیکھ کر دل افسردہ ہے ، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ضرورت ،عوام ریلیف کے اداروں کا امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹائیں۔ مخیر حضرات متاثرین کی دادرسی اور حوصلہ افزائی کے لئے آگے بڑھیں ۔\932

متعلقہ عنوان :