کراچی ،قریشی برادری کی تمام تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

حاجی اکرام الدین قریشی کی کردارکشی پر شدیدغم وغصے کا اظہار، گرفتاری اور قرارواقعی سزا کا مطالبہ

پیر 15 اپریل 2024 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) اتحاد القریش کے مرکزی دفتر نیوکراچی میں اسلام القریش، خدمت القریش، ایوان قریش، شیخ القریش ، میٹ مرچنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی سمیت قریشی برادری کی دیگر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقدہواجس میں ارشدقریشی،حسن قریشی ، فیصل قریشی، معیزعلی قریشی،سلیم عطاری( الغوثیہ پلائو)، جمیل قریشی سمیت برادری کے بزرگ اورنوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اس موقع پر شرکاء نے شدید غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے اتحاد القریش کے صدر حاجی اکرام الدین قریشی کی کردارکشی اور غلیظ الزامات کی مذمت کی، شرکاء کا کہناتھاکہ حاجی اکرام الدین قریشی ایک باکردار، بااخلاق اور انتہائی شریف شخصیت کے مالک اور کاروباری شخصیت ہیں، ان پر گھنائونے الزامات ناقابل برداشت ہیں، سرکاری ادارے سوشل میڈیا پرصحافت کے مقدس پیشے کو بدنام کرنے والے ایسے جعلی صحافی کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادے۔

(جاری ہے)

حاجی اکرام الدین قریشی کے خلاف جو غلیظ الفاظ اور زبان استعمال کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے،ہم اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حاجی اکرام الدین کے خلاف جو غلیظ زبان استعمال کی گئی ہے اس پر انتہائی افسوس ہوا ہے ، کوئی سوچ بھی نہیں سکتاکہ میڈیا اور صحافی طبقہ ایسی زبان استعمال کرے گا، دراصل صحافت کے لبادے میں چھپے سوشل میڈیا کے یہ نام نہاد صحافی اس پیشے کاغلط استعمال کرکے بدنام کررہے ہیں، ہمارامطالبہ یہ ہے کہ حکومتی ادارے فوری طورپر کارروائی کرکے اس شخص کو گرفتارکریں اور قرارواقعی سزادے کر عبرت کا نشان بنائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی جسارت نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :