آف روڈ جیپ ریلی کے مقابلے اختتام پذیر، شعیب افضل ملک کی پہلی پوزیشن

پیر 15 اپریل 2024 20:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سرگودھا میں منعقدہ پہلی آف روڈ جیپ ریلی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ریلی میں انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لینے والے ریسر ز نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر مختلف کیٹگریز میں ریس ہوئی، ٹاپ کیٹگری میں شعیب افضل ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد مروت، سپرسلمہ خان، ظفر خان اور بابر خان اپنی اپنی کیٹگریز میں نمایاں پوزیشن پر رہے۔

(جاری ہے)

ریلی کےلئے تحصیل شاہ پور کے علاقے میگھہ کدھی کے مقام پردریا کنارے 21کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا تھاجس پر ماہر ریسرز نے اپنی خوب مہارت کا مظاہر ہ کیا۔ تقسیم ِانعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھاکیپٹن(ر) شعیب علی نے ان مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں دوبارہ انعقاد پر انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ جیپ ریلی کے آرگنائزر نوشیروان ٹوانہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے ان مقابلوں کا کامیاب انعقادقابل ِستائش ہے۔تقریب کے اختتام پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبر صوبائی اسمبلی عاصم شیر میکن،ڈپٹی کمشنر سرگودھاکیپٹن(ر) شعیب علی،میاں ساجد محمود عالم اور نوشیروان ٹوانہ نے بہترین قرار پانے والے ریسر ز میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :