لیسکو کا بجلی چوروں کےخلاف آپریشن جاری، 24 گھنٹوں میں 11 ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر281 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے112کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 11 کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،5زرعی،1 انڈسٹریل اور268 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو1 لاکھ 81 ہزار466یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 48 لاکھ41 ہزار963 روپے ہے۔بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، کے تمام کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔منڈی عثمان والا کے علاقے میں کنکشن کو3 لاکھ 77 ہزار روپے،موچی دروازہ کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ 45 ہزار ،مانگا منڈی کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 20 ہزار500روپے اورمصری شاہ میں ایک ملزم کو 1 لاکھ روپے چارج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد بجلی چوری مہم کو210 روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 72 ہزار416ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 69ہزار561ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر29 ہزار164 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک8 کروڑ 81لاکھ 39 ہزار129 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب31 کروڑ 51لاکھ 88 ہزار502 روپے ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :