پروفیسر پریشان خٹک کی برسی منگل 16اپریل کو منائی گئی

منگل 16 اپریل 2024 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پشتو شاعر و ادیب پروفیسر پریشان خٹک کی برسی منگل 16اپریل کو منائی گئی ۔پروفیسر پریشان خٹک 10 دسمبر 1931 ء کو کرک میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان کی کتاب’’ پشتون کون‘‘ پشتو ادب کے لیے ایک بیش قیمت سرمایہ ہے جس میں شواہد کے ساتھ پختونوں کی نسل کا واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے ۔یہ کتاب پختونوں کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک حوالہ جاتی کتاب مانی جاتی ہے۔پروفیسر پریشان خٹک کو ان کی ادبی اور قومی خدمات پر تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔پروفیسر پریشان خٹک کا انتقال 16 اپریل 2009ء کو پشاور میں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :