سیالکوٹ، محکمہ زراعت کاشتکاروں کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئےفصل کی فوری چھدرائی کی ہدایت

منگل 16 اپریل 2024 14:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو فصل کی فوری چھدرائی کی ہدایت کی ہے۔محکمہ زراعت سیالکوٹ کے ترجمان نے کہا کہ مکئی کی فصل کا بغور جائزہ جاری رکھناچاہیے اور اگر فصل میں کمزور اور بیمار پودے نظرآئیں تو انہیں نکال دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چھدرائی کے دوران جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جاتی ہیں جس کے باعث باقی بچ جانے والے پودوں کو غذائی عناصر بہتر انداز میں میسر آتے ہیں جو پیداوار میں اضافے کے باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار موسم گرما کی شدت کے پیش نظر آبپاشی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو 15 سے 25 دن کے وقفہ کے دوران آبپاشی کردینی چاہیے تاکہ فصل سوکے کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :