ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئ

منگل 16 اپریل 2024 18:42

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں باجوڑ کے علاقہ گرداو میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرنٹیئر کور کے جوانوں پر فائرنگ شروع کر دی ، فرنٹیئر کی جوابی فائرنگ کے دوران تین سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک سمگلر زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

گرفتار سمگلروں سے 44 پیکٹ حشیش (52.8 کلوگرام) برآمد کر لی گئی ہے جس کی مالیت 24 لاکھ 29ہزار روپے ہے۔ مزید قانونی کاروائی کے لئے گرفتار سمگلروں کو برآمد منشیات سمیت اے این ایف اور کسٹمز کے حوالے کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :