صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے اس کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں ، ولی محمد بلوچ

منگل 16 اپریل 2024 20:03

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرو چیئرمین ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی (ڈی او سی)عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے کہا ہے کہ صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے اس کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ اور سائیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ہوئے کیا اجلاس میں میمبران اور متعلقہ افسرن نے شرکت کی اس موقع پر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی اور آنے والے درپیش مسائل سے بھی آگاھ کیا اس موقع پر بتایا گیا کہ 112 آرو پلانٹس اور یو ایف پلانٹس میں سے 66 پلانٹ فعال ہیں، جب کہ 4 اسکیمیں مکمل بند ہیں اور 32 اسکیموں کی بحالی پر کام جاری ہے جو کے جلد تیارہو جائیں گی اس موقع پر چیئرمین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بند اسکیموں کا وزٹ کراکر موجود سامان کی تفصیل فراہم کی جائے اور جو بھی سامان چوری ہو گیا ہے اس کی ایف آئی آر درج کرائی جائیاس موقع پر انہوں کہا کہ آرو اور یو ایف پلانٹ پر 50 ہزار رپیئرنگ پر خرچ کرنے کے اختیارات (ڈی او سی) کو دلانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ چھوٹے کام کی وجہ سے اسکیمیں رکنے نہ پائیں اور عوام پریشانی سے بچ سکے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اسکیمیں اے ای این کے ہمراہ وزٹ کریں اور اس کی مکمل تفصیل فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ افسران کی ٹریننگ کے لیئے لکھا جائے گا تاکہ پلانٹس میں میمرنگ کے آنے والے مسائل کو حل کیا جاسکے میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجے کمار، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ سبحان، ایکسین (او ایم) ماجد علی جتوئی، اے ای این سید محمد حیدر، اے ای این عابد پرویز، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن عمرکوٹ غوث محمد پٹھان سمیت دیگر ممبران اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :