ضلع بھر میں گندم خریداری مہم کی حکومتی ویژن کے مطابق مقررہ ٹائم لائینز پر تکمیل کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

منگل 16 اپریل 2024 23:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء)ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضانے کہا ہے ضلع بھر میں گندم خریداری مہم کی حکومتی ویژن کے مطابق مقررہ ٹائم لائینز پر تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرسے گندم پالیسی پر بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ13 اپریل سے باردانہ ایپ پر کسان باردانہ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروا رہے ہیںجو 17اپریل تک جمع کروا سکیں گے جبکہ 19 اپریل سے باردانہ کی تقسیم اور 22 اپریل سے گندم خریداری مہم شروع ہوگی۔

ضلع میں گندم خریداری کے لئی5مراکز قائم کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انتظامات کو حتمی شکل دیںاور کسانوں کو خریداری مراکز پر تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔گندم خریداری مہم کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوالطاف حسین انصاری ، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فضل شاہد بھی موجود تھے۔