ڈپٹی کنٹرولر راولپنڈی بورڈ راجہ سجاد اکبر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب (کل)ہوگی

منگل 16 اپریل 2024 23:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام ڈپٹی کنٹرولر راولپنڈی بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن راجہ سجاد اکبر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب (کل )بدھ دن بارہ بجے راولپنڈی بورڈ مورگاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی بورڈ کے صدر راجہ عثمان شہزاد نے کہاکہ ریٹائر ہونے والے ڈپٹی کنٹرولر راولپنڈی بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن راجہ سجاد اکبر کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔\378