19اپریل سےکاشتکاروں کو بار دانہ کی فراہمی اور22اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہو جائے گی، ڈی ایف سی

بدھ 17 اپریل 2024 13:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) فیصل آباد ضلع میں سرکاری طور پرگندم کی خریداری کے لئے باردانہ کی فراہمی کی غرض سے کسانوں وکاشتکاروں سے باردانہ ایپ کے ذریعے آن لائن درخواستوں کی17 اپریل تک وصولی کے بعد انہیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر19 اپریل سے بار دانہ کی فراہمی اور22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہو جائے گی جبکہ ایک ایکڑ کیلئے 6 بوری (100کلوگرام) یا 12 بیگ تھیلے (50 کلوگرام) جاری کئے جائیں گے نیزایک کاشتکار کو زیادہ سے زیادہ6 ایکڑ تک باردانہ جاری کیا جائے گااورمحکمہ خوراک کے 11گندم خریداری مراکزپرکسانوں سے3900 روپے فی40کلوگرام کی مقررہ قیمت پر گند م خریدی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرفیصل آباد انتصار ضمیرنے اے پی پی کو بتایا کہ باردانہ کی تقسیم ایپ پر اندراج اور کوائف کے ٹیلی ہونے پر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ باردانہ کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو ایس ایم ایس موصول ہو گاجس کے بعدکاشتکار ایس ایم ایس میں بتائے گئے گندم خرید مرکز پر جا کر گندم فروخت کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ گندم خرید مراکز پر کاشتکاروں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ خریداری مہم کے دوران گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر کاشتکاروں کے بیٹھنے کیلئے سائے اور پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا نیز مراکز خرید گندم پر کاشتکارو ں کی رہنمائی کیلئے پینا فلیکس آویزاں کرنے سمیت سنٹرز میں صفائی ستھرائی پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :