امرود کی منافع بخش اقسام تیار کی جارہی ہیں ، ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری

بدھ 17 اپریل 2024 14:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل ۱ٓباد کے ماہرین اثمار نے بتایاکہ مقامی تحقیقی اداروں میں امرود کی ایسی اقسام تیار کی جارہی ہیں جن کی کاشت سے کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ ہوگا اور امرود سے ایسی معیاری مصنوعات بھی تیار کی جاسکیں گی جن کی کوالٹی پہلے سے بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امرود نہ صرف قدرے کلراٹھی زمینوں میں بھی پیداوار دیتاہے بلکہ خشک سالی کو بھی برداشت کرسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ دنیابھر میں اعلیٰ کوالٹی کے امرود اور اس کی مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ امرود کی نئی اقسام کی تیاری میں بائیو ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کریں اور امرود کی ایسی اقسام وضع کریں جو کہ خالص نسل کی ہوں۔انہوں نے بتایاکہ ماہرین اثمارنے امرود کی پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیوند کاری کے ذریعے امرود کی نئی اقسام تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے ذریعے کاشت کاروں کو خالص نسل کے پودے فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ مقامی زرعی جامعہ میں بھی امرود کے بارے میں تحقیق جاری ہے جس میں بیماریوں سے پاک امرود کے پودے تیار کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :