لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال فارمیسی کی نیلامی پر حکم امتناعی جاری کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کی فارمیسی کی نیلامی کاعمل روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے وفاقی حکومت، سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب اور چیئرمین شیخ زید ہسپتال سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نجی کمپنی کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دیئے۔ وکیل نے استدعا کی کہ شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کا اقدام ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کیاجائے۔