فوڈ سیفٹی آفیسرز کا شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ ،مختلف دکانوں کی چیکنگ

بدھ 17 اپریل 2024 17:21

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ واصف خان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسرز کا شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ۔ دورے کے دوران مختلف دکانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ زائد المعیاد اشیاءبرآمد کر کے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ واصف خان کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی آفیسرز نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران فوڈ سیفٹی آفیسرز نے فاسٹ فوڈز ، بیکریوں، جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ایک کریانہ سٹور سے بڑی مقدار میں زائد المعیاد مصالحہ جات کے پیکٹس برآمد کر لئے ۔ زائد المعیاد مصالحہ جات کو فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اپنے قبضے میں لے کر مذکورہ دکاندار پر جرمانہ عائد کر دیا۔ دورہ کے دوران ایک اور کاروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی آفیسرز نے فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو غیر معیاری رنگ کا استعمال کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا۔ ٹیم نے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی صحت کے لیے حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ دکانداروں کو حفظان صحت کے اصولوں کے تابع بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :