نوشہروفیروز، کراچی سے عید منانے آئے خاندان کی بچی مبینہ اغواء

بدھ 17 اپریل 2024 17:27

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) نوشہرو فیروز میں کراچی سے عید منانے آئے ہوئے خاندان کی 3 سالہ بچی مبینہ طورپر اغواء کر لی گئی۔

(جاری ہے)

نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق گزشتہ روز گھر کے باہر کھیلتے ہوئے مذکورہ بچی لاپتہ ہو گئی تھی۔پولیس نے بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مختلف پہلوئوں سے تفتیش کر رہی ہے۔بچی کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے اس کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :