د* فیصل آباد، ڈاکوئوں نے تاجر سے سوا چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

% فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ 204 چک پل کے قریب ڈاکوئوں نے تاجر سے سوا چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق مدینہ ٹائون کے رہائشی کامران نے بتایا کہ وہ چار لاکھ 20ہزار روپے کی رقم پارٹی کو دینے کیلئے جا رہا تھا کہ جب وہ کینال روڈ پر 204 چک پل کے قریب واقع بابو سی این جی کے قریب پہنچا تو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے رقم والا شاپر اور فون چھین کر فرار ہو گئے۔

تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مختلف شاہراہوں کی ناکہ بندیاں کیں لیکن ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔