لله*21 روز قبل قتل ہونے والے شہری کے مقدمے کا ڈراپ سین ،بیرون ملک میں مقیم کزن نے شوٹر کے ذریعے قتل کروایا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ڈگلس پورہ بابا لسوڑی شاہ دربار کے قریب 21 روز قبل قتل ہونے والے شہری کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا، شہری کو بیرون ملک میں مقیم کزن نے شوٹر کے ذریعے قتل کروایا، جبکہ جھنگ بازار پولیس نے شوٹر کے ساتھ ساتھ پولیس کانسٹیبل اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مصطفی آباد کا رہائشی مقتول ذیشان 27مارچ کو اپنی اہلیہ شازیہ کے ہمراہ عید کی خریداری کر کے موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ لسوڑی شاہ دربار روڈ پر تعاقب میں آنیوالے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر کے فرار ہو گئے تھے، جھنگ بازار پولیس نے مقتول کی اہلیہ شازیہ بی بی کی مدعیت میں انگلینڈ میں مقیم مقتول کے کزن حسن خان اور نامعلوم شوٹر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار انسپکٹر شاہد علوی نے دوران تفتیش شوٹر شعیب کو چار ساتھیوں سمیت قابو کر لیا، ذیشان احمد کے قتل میں گرفتار ہونیوالوں میں تھانہ سٹی جھنگ کا کانسٹیبل طلحہ بھی ملوث نکلا، شوٹر کے مقتول کے مخالفین سے رقم لیکر ساتھیوں کے ہمراہ ذیشان کو قتل کیا، دیگر ساتھیوں میں رضوان‘ زین اور شہزاد کو گرفتار کر کے بازپرس کی تو انہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔