ج* فیصل آباد، چالاک ملزمان کپڑے کے دو تاجروں سے 37لاکھ کا مال لے اُڑے

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

- فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) چالاک ملزمان کپڑے کے دو تاجروں سے 37لاکھ کا مال لے اُڑے‘ جبکہ رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے‘ ریلبازار کے علاقہ گول کلاتھ بازار کے تاجر عبدالقیوم نے بتایا کہ اس کا واقف کار ملزم علی حسن اس سے ساڑھے 29لاکھ کا کپڑا خریدا اور رقم کے بدلے میں مختلف تواریخ کے چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

اسطرح گلبرگ کے رہائشی جاوید عباس سے اس کے واقف کار ملزم اسلم نے ساڑھے سات لاکھ کا مال لیکر حسب وعدہ بدلے میں چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے بوگس نکلے، جب ملزمان نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکاری ہو گئے۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :