فیصل آباد،چوکی لاری اڈا پولیس نے کرائون ہوٹل میں کامیاب چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے ہوئے جوڑے کو گرفتار کر لیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

’فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) چوکی لاری اڈا پولیس نے کرائون ہوٹل میں کامیاب چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے ہوئے جوڑے کو گرفتار کر لیا جبکہ ہوٹل منیجر پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا۔ چوکی انچارج لاری اڈا اے ایس آئی سجاد احمد نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ لاری اڈا میں واقع کرائون ہوٹل کو منیجر میاں عتیق نے قحبہ خانہ بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

مرد اور خواتین کو حرام کاری کیلئے کمرے کرایہ پر دیتا ہے، مخبر کی اطلاع پر ماتحت عملہ کے ہمراہ ہوٹل میں چھاپہ مارا تو منیجر میاں عتیق موقع سے فرار ہو گیا جبکہ کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے کمرہ سے فیصل علی سکنہ کمال پور کو 229 رب کی کوثر سے رنگ رلیاں مناتے ہوئے برہنہ حالت میں پکڑ لیا۔ معلوم ہوا کہ کوثر نامی خاتون نے منیجر سے کمرہ کرایہ پر لے رکھا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہی

متعلقہ عنوان :