ٹ*اوکاڑہ، کٹائی کے سیزن میں پیٹرول ڈیزل کی کھپت میں غیر معمولی اضافہ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

[اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی گندم کی کٹائی شروع ہونے کو ہے کٹائی کے سیزن میں پیٹرول ڈیزل کی کھپت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایک تو پہلے ہی گندم کی امدادی قیمت کم رکھی گئی ہے اوپر سے ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں حکومت بغیر کسی منصوبہ بندی کے ملک چلا رہی ہے کاشتکاروں نے گندم کی پیداوارمیں اضافہ کے لئے 6 ماہ سخت محنت کی مگر لگتا یوں ہے کہ کاشتکاروں کو بمشکل ان کی لاگت بھی پوری ہوتی نہیں دکھائی دے رہی۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کی گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پھل مل سکے۔ زراعت کا شعبہ پاکستان میں ریڑھ کی ھڈی کی حثیت رکھتا ہے۔جب زراعت متاثر ہو گی تو اس کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوں گے۔حکومت زراعت کو ترقی دینے کے لئے دور رس نتائج کی حامل پالیسیاں بنائے جس سے کاشتکار کے ساتھ ساتھ عوام میں خوشحالی ائے اور ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہو#