Wکراچی،پولیس مقابلے میں گینگ وار کمانڈر ہلاک

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ؑ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) گینگ وار کمانڈر پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پاک کالونی پولیس کے ہاتھوں مارا جانے والا گینگ وار ملزم عبید لنگڑا گولیمار کا کمانڈر تھا اور قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری کے علاوہ پولیس مقابلوں میں بھی مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ملزم اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے اور گینگ وار ملزم ساجد واجد ریاست لنگڑا حاجی ریاست کے ساتھ بھی کام کر چکا ہے۔ ملزم آجکل گینگ وار ملزم کاشف ڈاڈا کے منشیات کے اڈے چلا رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی عارف ٹکی و دیگر مارے جا چکے ہیں۔ ملزم عبید لنگڑا پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ گینگ وار ملزم کاشف ڈاڈا کی تلاش جاری ہے۔#

متعلقہ عنوان :