aپنجاب بار کونسل کا آج صوبہ بھر میں ہڑتال کااعلان

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

۷لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب بار کونسل کی کال پرعدالتوں کی منتقلی کے نوٹیفکیشن او ر وکلا ء پر مقدمات کے اندراج کے خلاف آج (18 اپریل ) لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

عہدیداران کی جانب سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وکلا ء کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کا اندراج بند کیا جائے ، عدالتوں کی تقسیم کے حوالے سے متنازعہ نوٹیفکیشن بھی واپس لیا جائے۔