-مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوبارہ انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

7لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت دوبارہ انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ مانچسٹر سٹی کے 73 پوائنٹس ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل اورلیور پول کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ آرسنل اور لیور پول کی ٹیموں کے 71،71 مساوی پوائنٹس ہیں ۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 12 ٹیمیں 32،32 میچز کھیل چکی ہیں۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی 32 میچز میں سے 22 میچ جیت چکی ہے اور اس کی تین میچز میں شکست ہوئی جبکہ 7 میچز ڈار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔آرسنل اور لیور پول کی ٹیموں کے 71،71 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔ اسی طرح آسٹن ولا کی ٹیم نے 19 میچز جیتے ہیں جبکہ اس کو 8میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آسٹن ولا کی ٹیم 63پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔

ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 60 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پرموجود ہے۔ نیو کیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 50 ،50پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 48 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔چیلسی کی ٹیم نویں نمبر پر ہے اور اس کے 47 پوائنٹس ہیں۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کے 44 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر دسویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :