ج*پنجاب حکومت ایل ڈی اے کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کیلئے مہربان

zچھوٹی بڑی سکیموں کیلئے 2ارب 49کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ز*بند روڈ منصوبے کیلئے 1ارب ،شاہدرہ منصوبے کے باقی ماندہ 33کروڑ کافنڈز جاری

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

iلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب حکومت ایل ڈی اے کی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کیلئے مہربان ہو گئی، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مالی سال-24 2023کی چھوٹی بڑی سکیموں کے لئے 2ارب 49کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں، بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور ، سپورٹس کمپلیکس جیسے بڑے منصوبے کے زیر التوا فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برکی روڈ ، شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کا اجرا بھی کردیا گیا ، بند روڈ منصوبے کے لئے ایک ارب کے فنڈز جاری کئے گئے،شاہدرہ منصوبے کے باقی ماندہ 33کروڑ سے زائد کے فنڈز کا اجرا کردیا گیا، مجموعی طور پر 38 سکیموں کے لئے فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائوسنگ نے محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری آن لائن کرنے کی استدعا کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :